کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی کو آئی بی اے کے تعاون سے سندھ جاب پورٹل کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔
جاب پورٹل سے صوبائی حکومت کی بھرتی کے عمل کو مرکزی پلیٹ فارم میسر ہوگا اور موجودہ روایتی نظام کی خامیوں سے بھی جان چھڑانے میں مدد ملے گی۔
سندھ جاب پورٹل کے تحت گریڈ ایک تا 15 تک کی ملازمتوں کےلیے محفوظ نظام قائم کیا جائےگا۔
پورٹل میں درخواست جمع کرانے کا خودکار نطام، ٹریک کرنے کی صلاحیت اور موقع پر ہی اعداد و شمار کے تجزیے کی صلاحیت ہوگی۔ یہ سندھ ٹیسٹنگ سروسز ( ایس ٹی ایس) پاس کرنے والوں سے بھی جڑا ہوگا۔
اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائے گئے سندھ جاب پورٹل میں درخواست گزاروں کےلیے آسان طریقہ کار، انتطامی ٹولز اور درخواست گزاروں کی معلومات کی حفاظت کےلیے موثر سیکیورٹی نظام بھی بنایا گیا ہے۔