چین کے ایسے لڑاکا طیارے کی ویڈیو وائرل کہ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا، سکستھ جنریشن قرار دے دیا

چین کے ایسے لڑاکا طیارے کی ویڈیو وائرل کہ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ...
چین کے ایسے لڑاکا طیارے کی ویڈیو وائرل کہ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا، سکستھ جنریشن قرار دے دیا
سورس: Screen Grab: Indian Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے ایک نئے سٹیلتھ فائٹر جیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے بھارتی میڈیا نے سکستھ جنریشن کا  طیارہ قرار دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بغیر دم والے اس بڑے طیارے کو ایک سٹرائیک ایئرکرافٹ سمجھا جا رہا ہے۔اس کا غیر روایتی ڈیزائن نئے سٹیلتھ فائٹر جیٹ کو روایتی ریڈار کے ذریعے تلاش کرنا مشکل یا شاید ناممکن بنا سکتا ہے۔ چینگڈو جے 20  جسے "مائٹی ڈریگن" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک جڑواں انجن والا سٹیلتھ فائٹر ہے جو 2017 میں سروس میں متعارف کرایا گیا تھا۔ کچھ رپورٹس کے مطابق چین ممکنہ طور پر 250 تک ایسے سٹیلتھ فائٹرز تعینات کر چکا ہے جو ریڈار کے ذریعے دیکھنا مشکل ہیں۔
 بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چین نے یہ طیارے بھارت کے ساتھ سرحد پر تعینات کر رکھے ہیںَ جب کہ بھارت نے ان کے مقابلے کیلئے فرانس سے حاصل کیے گئے رافیل طیاروں کو تعینات کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر چینگڈو جے 20 کو ففتھ جنریشن کا لڑاکا طیارہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس وقت دنیا میں تین ممالک ایسے ہیں جن کے پاس اس نسل کے طیارے موجود ہیں، جن میں امریکہ، چین اور روس شامل ہیں۔ امریکہ کے ایف 22 اور ایف 35 پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے ہیں جب کہ روس کے پاس سخوئی 57 کی شکل میں ففتھ جنریشن کا لڑاکا طیارہ ہے۔