میکسیکو: عہدہ سنبھالنے کے صرف6 دن بعد میئر قتل

Oct 07, 2024 | 06:02 PM

چلپانسنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن)میکسیکو کے شہر  چلپانسنگو (Chilpancingo) کے میئر کو عہدہ سنبھالنے کے 6 دن بعد قتل کر دیا گیا۔

الیجینڈرو آرکوس میکسیکو کی تشدد زدہ ریاست گوریرو کے دارالحکومت کے میئر تھے۔ ریاستی گورنر ایویلائن سلگاڈو نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔ 

چلپانسنگو جو کہ میکسیکو کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور شہر کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ اسی ہزار ہے۔ گورنر ایویلائن سلگاڈو نے کہا کہ میئر کی موت نے پورے صوبے میں غصہ اور اشتعال پیدا کر دیا ہے۔

انکی موت کی تصدیق اس وقت کی گئی جب واٹس ایپ پر ایک میسیج زیر گردش تھا جس میں ایک پک اپ ٹرک کے اوپر ایک کٹا ہوا سر رکھ کر دکھایا گیا تھا۔

مزیدخبریں