والد کی خود کشی اور ارجن کپور سے بریک اپ، ملائیکہ اروڑا نے 2024کو مشکل ترین سال قرار دے دیا

والد کی خود کشی اور ارجن کپور سے بریک اپ، ملائیکہ اروڑا نے 2024کو مشکل ترین سال ...
والد کی خود کشی اور ارجن کپور سے بریک اپ، ملائیکہ اروڑا نے 2024کو مشکل ترین سال قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ میں آئٹم سونگز کے حوالے سے مشہور ملائیکہ اروڑا نے اپنے دوست ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد 2024 کو اپنے لیے مشکل سال قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر اس سال میں سیکھنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہاں ایسی چیزیں ہیں جنہیں میں سمجھ نہیں سکی ہوں۔ 

51 سالہ ملائیکہ نے اس سال اپنے سوتیلے والد کو کھویا  جبکہ ان کے دوست اداکار ارجن کپور سے راہیں بھی اسی برس جدا ہوئیں، اب جبکہ سال ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہیں تو ملائیکہ نے اسے کیسا پایا یہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ان کے لیے مشکل تھا۔انہوں نے ایک پوسٹ میں اس سال سے سیکھے گئے اسباق سے متعلق بھی بتایا۔

انسٹاگرام پر انہوں نے ایک مخفی نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا مجھے 2024 سے نفرت نہیں لیکن یہ مشکل اور چیلنجوں سے بھرا سیکھنے والا سال تھا۔ آپ نے مجھے دکھایا کہ زندگی ایک آنکھ کی پلک جھپکنے کے مانند ہے اور سکھایا کہ خود پر زیادہ اعتماد کرنا چاہیے۔ لیکن سب سے بڑھ کر آپ نے مجھے یہ سمجھا دیا کہ میری صحت، جس میں جسمانی، جذباتی یا ذہنی معاملات شامل ہیں اہمیت رکھتے ہیں۔ایسی چیزیں باقی ہیں جنہیں میں ابھی تک نہیں سمجھ سکی ہوں، لیکن مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ، میں ہر چیز کی وجوہات اور مقاصد کو سمجھ لوں گی۔

مزید :

تفریح -