اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

Oct 07, 2024 | 10:45 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پولیس کی جانب سےدرج مقدمات کی تعداد 14 ہو گئی ۔

24 نیوز کے مطابق  تمام مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام شامل ہیں،تھانہ کوہسار میں 3، تھانہ سکریٹریٹ،رمنا،نون،آبپارہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے ،تھانہ سنبل، کراچی کمپنی، گولڑہ2، آئی نائن اور ترنول 2 میں بھی مقدمے درج ہیں، اسلام آباد کے تھانوں میں درج تمام مقدمات سنگین دفعات کے تحت درج کئے گئے،دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل اور عوام کو ریاست کیخلاف اکسانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں