بھتہ لینے کے باوجودمجھے بے عزت کیوں کیا؟منشیات فروش کاایس ایچ او کوبھرے بازارروک کراحتجاج

بھتہ لینے کے باوجودمجھے بے عزت کیوں کیا؟منشیات فروش کاایس ایچ او کوبھرے ...
بھتہ لینے کے باوجودمجھے بے عزت کیوں کیا؟منشیات فروش کاایس ایچ او کوبھرے بازارروک کراحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)میرپور خاص کے گاؤں بشام بروہی میں ایس ایچ او کی جانب سے منشیات فروشوں سے مبینہ بھتہ خوری کا انکشاف ہوا ہے، ملزم اور پولیس افسر کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈی آئی جی میرپور خاص نے گاؤں بشام بروہی میں ایس ایچ او اور ایک ملزم کی گفتگو کا نوٹس لے لیا اور انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

 ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ملزم تھانیدار سے کہہ رہا ہے کہ وہ اسے کیوں گرفتار کر رہا ہے جبکہ وہ ہر ہفتے 5 ہزار روپے بھتہ ادا کرتا ہے۔