ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ جس بھی مشکل سے گزر رہے ہیں بڑی امید ہے کہ میرے اللہ نے آپ کو بڑی خوبصورتی سے اس سے نکال کر آسان راستے پر ڈال دینا ہے بس دعا ضروری ہے۔

 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ خود کو ذہنی مریض تصور کرنے لگ گئے ہیں۔ غصہ زیادہ آتا ہے، ہر طرف سے کوئی نہ کوئی بڑی خبر ملتی ہے جس کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ،صرف درود شریف پڑھا کریں۔

 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ان دنوں جس بھی چکروں میں ہیں وہ معاملہ ٹھیک نہیں ہے آپ کو اپنے قدم پیچھے کرلینے چاہئیں اور محتاط انداز سے آپ کو ہر فیصلے کی طرف جانا ہے جو کہ ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 بندش کیوں محسوس کر رہے ہیں حالانکہ ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔ آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے وقتی رکاوٹ ہے توبہ کریں گے تو معاملات خودبخود ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔

 برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ نے اس وقت کوئی بڑا فیصلہ نہیں لینا اچھی طرح سوچ سمجھ کر چند دنوں تک بات کو ٹال دیں گے تو بہتر رہے گا۔ ممکن ہے کہ جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم بڑا مسئلہ پیدا کر دے۔

 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو ہر پریشانی سے نکال دے گا اور آپ کے لئے آنے والی زندگی آسان ہو جائے گی۔ اس وقت ضرورت ہے سیدھے راستے پر چلنے کی۔

 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن مالی معاملات کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔ آپ ان دنوں جس بھی طرف لگا کر بیٹھے ہیں وہاں سے ان شاءاللہ اچھا ہی جواب آئے گا اور وہ بھی آج ہی ۔

 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں آپ کی گھریلو پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ اس طرف توجہ دیں اور اپنا کردار ادا کریں ورنہ کشیدگی بڑھتے بڑھتے کسی اور جانب بھی جا سکتی ہے۔

 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار ہیں، ان شاءاللہ اب ان کے دن کھولنا شروع ہو گئے ہیں اب صورت حال تیزی سے بہتری کی جانب جائے گی اور معاملات حل ہوں گے۔

 برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
 اپنے لئے آسان راستہ ملے گا آج کسی خاص مقصد کے قریب ہوں گے اور جن لوگوں نے تنگ کیا ہوا ہے اس سلسلے میں اب آپ کی اپنی باری بڑی جلدی آنے والی ہے۔

 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
 آپ آج بھی بدنظری کی کیفیت میں ہیں اس وقت سورة قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک مارنے کی اشد ضرورت ہے اور صدقہ بھی لازمی دیں۔

 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 ایک اہم کام کے ہونے کی خوشخبری ملے گی۔ ایک بڑی رکاوٹ صبح ہی دور ہو جائے گی اور جس بھی طرف سے آپ کو مسلسل پریشانی آ رہی تھی وہ مسئلہ بھی حل ہوگا۔