پنجاب میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافہ

پنجاب میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافہ
پنجاب میں مانع حمل ادویات کے استعمال میں اضافہ
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیورو آف شماریات پنجاب نے فیملی پلاننگ 2024ء کی سروے رپورٹ جاری کر دی۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال 34.4 فیصد سے بڑھ کر 40.1 فیصد ہو گیا۔

جیو نیوز کے مطابق پنجاب میں اوسط شرحِ پیدائش 3.7 سے کم ہو کر 3.5 ہو گئی ہے۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 تا 49 سال عمر کی خواتین میں بچوں کی پیدائش کی شرح 40 سے کم ہو کر 33 فیصد ہو گئی۔سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔