رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے: گورنر سٹیٹ بینک

رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے: گورنر سٹیٹ بینک
رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے: گورنر سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی تک مہنگائی کے حوالے سے استحکام آ جائے گا اور رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا جہاں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے قائمہ کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ 
گورنر سٹیٹ بینک نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے سخت پالیسی اختیار کی، مئی 2023 میں مہنگائی 38 فیصد پر پہنچ چکی تھی اور جون 2022 میں شرح سود 22 فیصد پر پہنچ گئی تھی، جون 2022 کے بعد مہنگائی کم ہوئی تو شرح سود کو کم کیا گیا۔
گورنر نے کہا کہ میڈیم ٹرم مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک رہنے کا ہدف ہے، ہمارے خیال میں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اتار چڑھاو¿ رہے گا، آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے۔ 
اس پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مہنگائی کے حساب سے 13 فیصد شرح سود زیادہ ہے، اس پر گورنر نے جواب دیا کہ گزشتہ 3 سالوں میں مہنگائی تاریخ کی بلند سطح پر رہی، مہنگائی 38 فیصد اور شرح سود 22 فیصد تک ہوگیا تھا، سٹیٹ بینک نے افراط زر کو کم کرنے کےلئے متعدد اقدامات کئے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود مہنگائی میں نمایاں کمی کی گئی، رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی تک مہنگائی کے حوالے سے استحکام آ جائے گا اور رواں مالی سال مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں رہنے کا اندازہ ہے۔

مزید :

بزنس -قومی -