شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے امید کی کرن ہے: شہباز شریف

شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے امید کی کرن ہے: شہباز شریف
شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے امید کی کرن ہے: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہید اعتزاز حسن کی دسویں برسی کے موقع پر اپنا خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
روز نامہ "جنگ" کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن کی غیر معمولی جرأت ہمارے لیے امید کی کرن ہے۔صرف 15 سال کی عمر میں اعتزاز حسن نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، اس نے اپنے سکول اور ہم جماعتوں کو دہشت گرد حملے سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بے لوث عزم ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمت و بہادری کا ایک عمل کئی زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔ اعتزاز کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مزید :

قومی -