فیصل آباد، سوتیلے باپ نے بیوی سے جھگڑ کر 8سالہ بیٹی کو نہر میں پھینک دیا 

Dec 08, 2019


فیصل آباد)خصوصی رپورٹ) سوتیلے باپ نے بیوی سے جھگڑ کر 8 سالہ بچی کو نہر میں پھینک کر اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی۔ فیصل آباد تھانہ منصورہ آباد محلہ دستگیر پورہ کے رہائشی زین عباس نامی بے رحم انسان نے اپنی 8 سالہ سوتیلی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا اور بعد میں اغوا کا ڈرامہ رچادیا۔پولیس کے مطابق زین عباس نامی شخص نے 4 دسمبرکو تھانہ منصورہ آباد میں اپنی سوتیلی بیٹی نور فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا، پولیس نے مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کردیا تو شواہد اور شک کی بنیاد پر زین عباس کو گرفتارکرکے تحقیقات کیں تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا جس پر طیش میں آکر اپنی سوتیلی بیٹی کو جڑانوالہ میں واقع نہر میں پھینک دیا اور واپسی پر پولیس کا اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ نہر میں بچی کی لاش کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال بچی کی لاش نہیں مل سکی۔
بچی

مزیدخبریں