سانحہ 9مئی کے 19مجرمان کی سزاؤں میں معافی کےاعلان پر پی ٹی آئی کا رد عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 19 لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہے۔ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے، 19 کو معافی ملی، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل جل کر عوام اور ملک کے وسیع ترمفاد میں بیٹھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز ٹرائل کیخلاف ہے، کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے۔