وزیر اعظم کی پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت

Dec 08, 2024 | 07:54 PM


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت کرلی۔
اتوار کے روز وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امرا لاہور پہنچے اور ان سے دو گھنٹے سے زائد تک ملاقات کی۔
دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے دوران مدارس بل پر مشاورت ہوئی اور وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جبکہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے مشیر رانا ثناءاللہ نے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی جس میں پنجاب کے امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
علاوہ ازیں شہبازشریف رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائشگاہ بھی پہنچے جہاں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

مزیدخبریں