عوام آج حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخاب کریں،عزیز اعوان

Feb 08, 2024

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ عوام آج ووٹ دینے کے لئے اپنے گھروں سے نکلے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک اور اس کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے امیدوار کا چناﺅ کریں جو ملک کی سلامتی کو اہم سمجھے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے کوئی بھی جماعت اقتدار میں آئے اس کے ذہن میں سب سے پہلے پاکستان اس کی عزت عظمت ترقی و خوشحالی ہو اور اس عوام کی خاطر سرحدوں پر ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کی و سپہ سالار کی اہمیت ہو پاک آرمی ہے تو سب کچھ ہے۔

 لہذا پاک آرمی کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نا کریں

مزیدخبریں