پولنگ کا وقت بڑھانے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا ، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی 

Feb 08, 2024 | 11:29 AM

اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کاکہنا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا ،ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گوجر خان کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کریں گے،ابھی تک پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے تاحال کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی،نثار درانی نے کہاکہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا،موبائل سروس بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزیدخبریں