جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے تھے ، ہدایتکار سید نور کا اعتراف

جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے ...
جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے تھے ، ہدایتکار سید نور کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل فرینڈز بنانے کا مقابلہ ہوا کرتا تھا۔

سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جاوید شیخ، شان شاہد اور میرے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، جس میں ہمیشہ میری جیت ہوتی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاوید شیخ اور شان شاہد اس لیے مجھ سے ہار جاتے تھے کیونکہ وہ شادیاں کر لیتے تھے جبکہ میں شادی پر یقین نہیں رکھتا۔

فلم ساز نے کہا کہ میں انگریزوں کی طرح لڑکیوں سے صرف دوستیاں کرتا تھا لیکن میں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیونکہ مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی۔سید نور نے بتایا کہ بعد ازاں جب مجھے صائمہ سے محبت ہوئی تو میں نے ان سے شادی کر لی، جس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔

مزید :

تفریح -