سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم کے خلاف مس کنڈکٹ کی انکوائری شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق ڈی جی نیب کو چارج شیٹ جاری کی ہے، جسے شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے نیب کو شہزاد سلیم کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا اور کہا کہ فیصلے تک نیب اپنے سابق ڈی جی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی اور جواب کےلیے نیب کو 16 دسمبر تک کےلیے نوٹس جاری کردیا ہے۔