سپریم کورٹ؛پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست واپس لے لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف آئینی بنچ سے درخواست واپس لے لی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں الیکشن ایکٹ ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،بیرسٹر گوہر کےوکیل سلمان اکرم راجا نے درخواست واپس لے لی،سلمان اکرم راجا نے کہاکہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں،اعتراضات دور کرکے دوبارہ درخواست دائر کریں گے،اعتراضات دور کرنے کیلئے درخواست واپسی کی استدعا منظور کر لی گئی۔