مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کے بچوں کو سکالرشپ جبکہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ پیٹرول بم اور اسلحہ دے رہے ہیں۔ مریم نواز نے آئینہ دکھایا تو فتنہ پارٹی کے چمچے کڑچھے طیش میں آگئے ہیں۔ مفاد پرست لوگ وفاق سے لیے گئے فنڈز کو وفاق پر حملوں میں خرچ کر رہے ہیں۔ جتھوں کی صورت میں حملہ اور ہونے والا گروہ قوم کا اصل دشمن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق پنجاب پولیس کا ہر اہلکار غیر مسلح تھا۔ اگر پنجاب پولیس مسلح ہوتی تو غیر ملکی اور شدت پسندوں کا گروہ اٹک پل کراس نہ کرتا۔