'' ہار کا دن ہمیشہ مشکل ہوتا ہے،، میچ کے بعد کپتان محمد رضوان کی گفتگو

Feb 08, 2025 | 10:50 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہار کا دن ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ شروع میں مشکل تھی لیکن کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے زبردست بیٹنگ کی، اور پھر گلین فلپس نے حیران کن اننگز کھیلی جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں بولنگ کے آخری اوورز اور فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، تاہم ابرار احمد کی بولنگ شاندار رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشدل شاہ ایک آل راؤنڈر ہیں، ان سے 10 اوورز کروانے کی توقع نہیں تھی، لیکن انہوں نے 5 سے 6 اوورز اچھے کرائے۔کپتان نے مزید کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی رپورٹس نہیں آئیں، لیکن لگتا ہے کہ کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں