لاہور(نظام الدولہ)دست شناسی میں انسانی ہاتھوں کی انگلیاں لکیروں سے زیادہ اہمیت اختیارکرجاتی ہیں۔لکیروں کو پڑھنے سے پہلے انگلیوں کا جائزہ لینا ازحد ضروری ہوتا ہے۔یہ ہتھیلی سے بڑی ہیں یا چھوٹی یا ہتھیلی کے برابر سائز میں ہیں۔انکی اپنی ساخت کیسی ہے۔انگلیاں اپنی ساخت اور سائز کے اعتبار سے انسان کی جبلت کو بیان کرتی ہیں۔جیسا کہ کیرو نے بیان کیا ہے کہ انگلیوں کو پڑھے بغیر کوئی بات کہنا غیر مناسب ہوتا ہے۔یہ ناصرف روزمرہ کے کاموں میں انسان کو گرفت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں بلکہ انسان کی اندرونی طاقت کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ کیرو نے انگلیوں کو دو قسموں میں تقسیم کیا ہے ۔ لمبی انگلیاں اور چھوٹی انگلیاں۔ان کے سائز سے کیا اظہار ہوتا ہے ،آپ بھی جانئے۔
لمبی انگلیوں والے افراد
انہیں ہر چیز میں قرینہ اور اس کی تفصیلات سے محبت ہوتی ہے مثلاً
۱۔ کمرے کی تزئین و آرائش
۲۔ ملازمین سے سلوک
۳۔ اقوام اور ملکیوں کا انتظام و انصرام
۴۔ تصاویر کو پینٹ کرنا
۵۔ باغوں کی آرائش
۶۔ نمائش کو دل پسند طریقے سے لگانا۔
اس کے علاوہ لمبی انگلیوں والے افراد میں مندرجہ ذیل خصوصات ہوتی ہیں:۔
۱۔ وہ اپنے کام کے دوران قطعی ہوتے ہیں۔
۲۔ وہ اپنے لباس میں ایک خاص معیار قائم کرتے ہیں اور اْسے قطعی طور پر نبھاتے ہیں ۔
۳۔ وہ معمولی چیزوں کا صحیح نوٹس لیتے ہیں۔
۴۔ معمولی چیزوں پر پریشان ہو جاتے ہیں۔
۵۔ عام طور پر وہ مائل بہ کرم ہوتے ہیں۔
امریکی صدر کے ہاتھ کی لکیروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا ،دنیا کوڈرامائی طور پر چونکا دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے اندر کی وہ باتیں جنہیں جان کر انکے ارادوں کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے
چھوٹی انگلیوں والے افراد
ایسے افراد جن کی انگلیاں چھوٹی ہوتی ہیں مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔
۱۔ وہ بہت جلد اندرونی یا بیرونی تحریک قبول کر تے ہیں
۲۔ وہ معمولی باتوں سے پریشان نہیں ہوتے۔
۳۔ وہ عام باتوں کو ایک بڑے وسیع دائر ے میں لیتے ہیں۔
۴۔ وہ بہت جلد فیصلہ کر لیتے ہیں۔
۵۔ وہ ظاہر داری فیشن وغیرہ کی طرف چنداں دھیان نہیں دیتے۔
۶۔ وہ معاشرہ میں رسومات مقررہ کی پروا نہیں کرتے۔
۷۔ وہ اپنے دماغ کو جلد کام پر لگا دیتے ہیں۔
۸۔ وہ اپنی گفتگو کے دوران بڑ بولے ہوتے ہیں۔
چھوٹی مگر بھدی انگلیوں والے افراد
ٍ۱۔ اس قسم کے لوگ ظالم اور مطلب پرست ہوتے ہیں۔
۲۔ وہ ہر کام میں مفاد سامنے رکھتے ہیں۔
۳۔ وہ اپنے آپ پر کئے گئے مظالم کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں۔ لیکن وقت آنے پر سب سے بڑے ظالم کے روپ میں سامنے آتے ہیں۔
سخت اور قدرے مڑی ہوئی انگلیاں
ٍ اس قسم کے افراد مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں:۔
۱۔ کم گو، گوشہ نشیں، خاموش، محتاط۔
۲۔ بعض لوگ بزدل بھی ہوتے ہیں۔
نرم بل کھا جانے والی انگلیاں
اگر انگلیاں اتنی نرم ہوں کہ کسی جوڑ پر کچھ بل سا کھا جائیں تو اس قسم کے افراد میں مندرجہ ذیل باتیں ہوتی ہیں۔
۱۔ اْن کی شخصیت پیاری اور دل پسند ہوتی ہے۔ وہ تقریبات میں باغ و بہار طبع مانے جاتے ہیں۔
۲۔ اْن سے محبت کی جاتی ہے لیکن وہ بات کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ اپنے ملنے جلنے والوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔
قدرے ٹیڑھی مڑی ہوئی اور کج انگلیاں
۱۔یہ دوصورتوں میں ملتی ہیں،اول یہ کہ ان میں فطری نقص بھی ہوتا ہے ۔اگر ایسی صورت حال اکٹھی ملے تو ان افراد کا مزاج کج ، وہ بڑی ٹیڑھی طبع کے مالک ہوتے ہیں۔ زبان پر میٹھی باتیں کریں گے لیکن غلط طریقے اختیار کرنے والے ہوں گے۔ اگر ہاتھ درست ہو اور انگلیاں کج ہوں تو ایسی صورت مشکل سے ملتی ہے۔ اگر مل جائے تو وہ افراد پریشان طبع ہوں گے۔
مختلف انگلیاں
اگر ناخنوں کے نیچے گوشت کا بھرا ہو ا گول ساگیند ہو تو اس قسم کے افراد حسا س ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں لیکن خود طریقے سے بچ نکلتے ہیں۔
اگر انگلیاں بھدی ہوں اور بنیادوں پر بھاری اور پھولی ہوں تو ان کا حامل اپنے آرام کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔ وہ اپنے کھانے پینے اور رہائش میں بہتری لوازمات پسند کرتا ہے۔ اس کے برعکس اگر انگلیاں بنیادوں پر پتلی ہوں اور کمر نما صورتِ حال پیدا ہو جائے تو اْن کے حامل افراد خود غرض نہیں ہوتے۔ وہ اپنے آرام اور کھانے کا بھی زیادہ خیال نہیں رکھتے۔