ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت کی جانب سے 3 روزہ قومی پولیو مہم کا آج 8 جنوری سے آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی اور ڈاکٹر ذیشان گردیزی کا کہنا تھا کہ 3 روزہ پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 16 سو سے زائد فیلڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ عوامی مقامات پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے مقرر کردہ ٹارگٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ والدین عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں عوامی سہولت کیلئے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
پولیو مہم کے بعد فالو اپ کمپین بھی چلائی جائے