ویڈیو بنا کر گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے آدمی نے شیروں کا پنجرہ کھول دیا، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ جان کر ہی روح کانپ جائے

ویڈیو بنا کر گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے آدمی نے شیروں کا پنجرہ کھول دیا، ...
ویڈیو بنا کر گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے آدمی نے شیروں کا پنجرہ کھول دیا، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ جان کر ہی روح کانپ جائے
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تاشقند (ڈیلی پاکستان آن لائن) ازبکستان کے شہر پارکینٹ کے ایک نجی چڑیا گھر "لائن پارک" میں ایک زو کیپر اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لیے تین شیر وں کو  پکڑنے کی کوشش میں اپنی موت کی ویڈیو بنا بیٹھا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 44 سالہ ایف اریسکولوف جو رات کی شفٹ پر تھا،  صبح پانچ بجے شیر کے پنجرے کا تالا کھولتا  نظر آتا ہے۔  ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اریسکولوف نے خود یہ واقعہ فلم کیا، جس میں شیر ابتدائی طور پر سکون سے بیٹھے تھے۔ لیکن اچانک وہ اٹھ کر حرکت میں آ گئے۔ زو کیپر شیر کو "سمبا" کہہ کر بار بار خاموش ہونے کی درخواست کرتا ہے اور کہتا ہے  "سمبا، خاموش رہو۔"

ویڈیو میں کچھ ہی دیر بعد زو کیپر کے چیخنے کی آوازیں سنی گئیں جس کی وجہ اس پر شیروں کی طرف سے کیا گیا حملہ تھا۔ زو کیپر اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے ویڈیو ریکارڈ کرنا چاہتا تھا لیکن خود ہی شیروں کے حملے کا شکار ہوگیا۔ چڑیا گھر کے دیگر عملے نے بیہوشی والی گولیاں فائر کرکے دو شیروں کو بیہوش کردیا جب کہ ایک شیر کو ہلاک کردیا گیا۔ ایف اریسکولوف کی باقیات چڑیا گھر میں پنجرے کے باہر سے ملیں۔ اسے شیروں نے مار کر اس کے جسم کا کچھ حصہ کھا لیا تھا۔

لائن پارک چڑیا گھر جو 2019 میں کھولا گیا تھا، مختلف جانوروں کا مسکن ہے، ان میں بھورے ریچھ، عقاب، 10 بالغ افریقی شیر اور 5 شیر کے بچے شامل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -