محفوظ ایئرلائنز کی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری کردی گئی

Jan 08, 2024 | 06:05 PM

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرلائن سیفٹی کے حوالے سے فضائی کمپنیوں کی نئی درجہ بندی فہرست سامنے آ گئی ہے جس میں ایئرنیوزی لینڈ کو دنیا کی محفوظ ترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایئرلائن سیفٹی سے متعلق ایک ویب سائٹ کی اس درجہ بندی فہرست میں قنطاس ایئرلائنز کو دوسرے نمبر پر محفوظ ترین قرار دیا گیا ہے۔اس کے بعد ورجن آسٹریلیا تیسرے، اتحاد ایئرویز چوتھے، قطر ایئرویز پانچویں، ایمریٹس چھٹے، آل نیپون ایئرویز ساتویں، فن ایئر آٹھویں، کیتھے پیسفک ایئرویز نویں اور الاسکا ایئرلائنز کو دسویں نمبر پر محفوظ ترین فضائی کمپنی بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دنیا کی 25ایئرلائنز کو محفوظ قرار دیا گیا ہے اور بدقسمتی سے ان میں پاکستان کی کوئی ایک ایئرلائن بھی شامل نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں