حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک نے ولیمے پر کیا پہنا؟

Jul 08, 2023 | 07:09 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرحارث رؤف کی تقریب ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اب ان کی دلہنیا مزنا مسعود ملک کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی دعوت ولیمہ میں کراچی میں موجود کئی کھلاڑی موسم کی خراب صورتحال کے باعث شرکت کرنے سے قاصر رہے، تاہم مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب ولیمہ میں کرکٹر نے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج میں ٹو پیس کا انتخاب کیا جبکہ ان کی دلہن نے میچنگ کرتے ہوئے انتہائی ہلکے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔ دونوں کی دلکش تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہلکے سنہرے رنگ میں ملبوس مزنا مسعود ملک کی یہ تصاویر ان کے پرانے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ہیں۔

مزیدخبریں