ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی رئیلیٹی شو ”بگ باس او ٹی ٹی 3“ میں ڈرامہ ایک نئے لیول پر پہنچ گیا ہے، جس میں شامل ارمان ملک نے وشال پانڈے کو اپنی دوسری بیوی پر تبصرہ کرنے پر تھپڑ دے مارا۔رواں سیزن میں معروف یوٹیوبر ارمان ملک دونوں بیویوں کے ساتھ شریک ہوئے تھے، تاہم پہلی اہلیہ پائل شو سے باہر ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وشال نے لوکیش کٹاریہ کو بتایا کہ وہ ’ارمان کی بیوی کریتیکا ملک کو خوبصورت سمجھتے ہیں۔‘سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارمان ملک، وشال پانڈے کی طرف بڑھتے ہیں اور پوچھتے ہیں،’ایک بات بتا، تیری عادت ابھی سے ایسی ہے یا پہلے سے ایسی تھی؟‘
جس پر وشال نے کہا وشال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’میں نے اس وے (تناظر) میں نہیں بولا۔‘
اس موقع پر ارمان اور بھی غصہ ہو جاتے پہیں اور کہتے ہیں، ’تو تو بولتا ہی نہیں ہے۔ تو تو دودھ کا دُھلا ہے۔‘
پھر، ارمان ملک لوکیش کٹاریہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور کہتے ہیں، ’آج یہ میرے گھروالوں کے لیے بولا، کل تیرے لیے بولے گا۔‘
وشال پانڈے لوکیش سے پوچھتے ہیں، ’کیا بولا تھا تیرے کان میں بس اتنا بتا‘، جس پر لوکیش نے جواب دیا، ’تم نے میرے کان میں بولا تھا کہ مجھے بھابھی بہت اچھی لگتی ہے۔‘اس کے بعد چند سیکنڈ تک ہم دونوں کے کچھ شاٹس دیکھتے ہیں جو ان کے آپس میں جھگڑنے کے ہیں۔
اور پھر وشال اپنے چہرے پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آتے ہیں۔
وہ غصے میں کہتے ہیں،’مارا کیسے؟‘
اس سے پہلے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو مزید مارتے، باقی گھر والے آگے آتے ہیں اور انہیں الگ کردیتے ہیں۔
خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبان بالی ووڈ اداکار انیل کپور کر رہے ہیں اور اس شو میں کئی لوگ شریک ہیں۔