خیبر پختونخوا میں  سیکیورٹی فورسز کی 2 کاروائیاں، 3 خوارج ہلاک، 3زخمی

خیبر پختونخوا میں  سیکیورٹی فورسز کی 2 کاروائیاں، 3 خوارج ہلاک، 3زخمی
خیبر پختونخوا میں  سیکیورٹی فورسز کی 2 کاروائیاں، 3 خوارج ہلاک، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 21 اور 22 نومبر کو 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جہاں دوران کارروائی خوارجی حق یار آفریدی اور گلاجان کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، خوارج کا گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خوارجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے۔ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورا کرے گی۔پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے اپنی سرزمین کا دہشت گردی کےلیے استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحد محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔