سمندری طوفان ’’بیرل‘‘ نے امریکہ میں تباہی مچادی، لاکھوں افراد متاثر

Jul 08, 2024 | 09:31 PM

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان ”بیرل“ کئی جزائرپر تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس پہنچ چکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث بجلی کی بندش سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ٹیکساس کے جنوب مشرقی حصے میں صارفین بجلی سے محروم ہیں،طوفان کےباعث امریکی ہوائی اڈوں پر 1,775 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائیٹ ویئر ڈاٹ کام کے مطابق ہیوسٹن کےجارج بش انٹر کانٹینینٹل ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں، جن میں پیر تک 500 آؤٹ باؤنڈ منسوخیاں، 452 ان باؤنڈ منسوخیاں، اور 19 پروازوں میں تاخیر شامل ہے۔ہیوسٹن کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے ولیم پی ہوبی پر کل 223 منسوخیاں ہوئیں اور 11 تاخیر  کا شکارہوئیں۔

مزیدخبریں