اڑھائی لاکھ روپے کا تنازعہ ، راولپنڈی میں 2 افراد قتل

اڑھائی لاکھ روپے کا تنازعہ ، راولپنڈی میں 2 افراد قتل
اڑھائی لاکھ روپے کا تنازعہ ، راولپنڈی میں 2 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں  تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک نئی آباد میرپوریاں میں لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل کر دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق وارڈ نمبر 16 کے رہائشی عبداللہ کا اپنے دوست سے اڑھائی لاکھ کا لین دین تھا۔ عبداللہ، رحیم اور عامر علی دوست سے پیسے لینے ڈھوک میرپوریاں گئے۔عبداللہ نے ادھار دی گئی رقم کا مطالبہ کیا تو عبداللہ اور اسکے دوست کی آپس میں تکرار ہوگئی جس دوران عبداللہ کے دوست نے پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں عبداللہ اور رحیم کو لگی جو شدید زخمی ہوگئے۔

عامر علی نے بھاگ کر جان بچائی اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں زخمی دم توڑ چکے تھے۔ ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، مقدمہ درج کیا جا رہا اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔