کے پی حکومت ابتداء ہی میں اختلافات کا شکار ہوگئی؟

Mar 08, 2024 | 10:30 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کابینہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے بنی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے مشیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا کہا تھا۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کی موجودگی میں مجھے خزانہ کی وزارت دینے کا کہا تھا۔ بیرسٹر سیف نے میرے کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق اعلان بھی کیا تھا۔ 

دوسری طرف مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشیر خزانہ کیلئے تیمور جھگڑا کو حتمی طور پر نامزد نہیں کیا تھا۔ تیمور جھگڑا کا نام بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے زیرغور لایا گیا تھا۔

مزیدخبریں