امریکا کی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر بھاگ نکلے

Nov 08, 2024 | 12:16 PM

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاونٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے جس پر انتظامیہ نے مقامی آبادی کو خبردار کردیا۔
بھاگنے والے بندروں کا تعلق rhesus macaque نسل سے ہے جنہیں تحقیق کیلئے ریسرچ لیب کے پنجرے میں بند کیا گیا تھا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ریسرچ لیب میں یہ 50 بندروں پر مشتمل گروپ موجود تھا لیکن پنجرے کا دروازہ کھلا رہنے کی وجہ سے 43 بندر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 7 پنجرے میں ہی موجود ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق بھاگنے والے تمام بندر مادہ تھیں، ان کے کم عمر ہونے اور 3.2 کلو کا وزن ہونے کی وجہ سے ان پر ریسرچ یا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار رہنے، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بندروں کی تلاش کیلئے تھرمل کیمرے بھی نصب کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں