پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی 

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا، ...
پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے رُکن، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قومی کی کمیٹی پوری سنجیدگی کے ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم بچوں پر بھاری فیسوں کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹر پلوشہ خان کی سربراہی میں ایک3 رکنی ذیلی کمیٹی کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری ہوچکا ہے جو آئیندہ ہفتے اپنا کام شروع کردے گی۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم طلباء وطالبات اور اُن کے والدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج سینیٹر صدیقی کے دفتر میں اُن سے ملاقات کی۔

والدین اور طلباء نے سینیٹر عرفان صدیقی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کالجوں نے یک طرفہ طورپر فیسوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے۔ پرائیویٹ کالج پی۔ایم۔ڈی۔سی کی ہدایات کی بھی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ سب کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پی۔ایم۔ڈی۔سی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور من مانے طریقے سے فیسوں میں اضافہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے تحت مناسب کارروائی کی جائے گی۔ یہ معاملہ حکومت کے پیش نظر بھی ہے جو جلد مناسب اقدام کرے گی۔

وفد نے قومی صحت کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عامر چشتی اور دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا جو اس اہم معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے طلبہ وطالبات کو استحصال سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔