ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیرصدارت سپورٹس کے اہم امور بارے اجلاس

 ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیرصدارت سپورٹس کے اہم امور ...
 ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیرصدارت سپورٹس کے اہم امور بارے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیرصدارت سپورٹس کے اہم امور بارے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی بین الصوبائی قائداعظم گیمز،کھیلتا پنجاب گیمز2024اور پنجاب کے تمام ڈویژن کے ریونیو میں اضافے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسڑکٹ سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر عطا الرحمان اور طارق خانزادہ نے شرکت کی ہے۔
             ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونیوالی بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں پنجاب کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گئے،سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کیلئے ٹرائلز کل سے شروع ہونگے ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑی شرکت کریں گئے، کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلوں کی تمام ڈسڑکٹ سپورٹس افسران سے تفصیلی رپورٹ لی اور بہتر کارگردگی نہ دکھانے والے افسران کی سرزنش کی اور ان کو شوکا ز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے،جبکہ بہترین کارگردگی پیش کرنے والے سپورٹس افسران کی کارگردگی کو سراہا ہے۔
              ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈسڑکٹ سطح کے مقابلہ جا ت مکمل ہوگے ہیں ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا انعقاد پنجاب حکومت کی اجاز ت کے بعد کیاجائے گا،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا ہے کہ تمام ڈسڑکٹ میں سپورٹس افسران سپورٹس سہولیات کا ریونیو بڑھائیں، اس حوالے سے بھر پور اقدامات کیے جائیں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے کہا ہے کہ ہر ماہ ڈی ایس او کانفرنس ہوگی جس میں پنجاب  کے تمام سپورٹس افسران کی کارگردگی کا جائزہ  لیا جائے گااور اس کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کریں گئے،تمام سپورٹس افسران اپنی کارگردگی بہتر بنائیں۔

مزید :

کھیل -