پاکستان نے آئی ایم ایف کو جنوری سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو جنوری سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی
پاکستان نے آئی ایم ایف کو جنوری سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو جنوری 2025ء سے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرادی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 5 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں آیا ہوا مشن آج رات روانہ ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف مشن کے آج وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے ساتھ سیشن ہوئے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو دی گئی بریفنگ میں یقین دہانی کرائی کہ جنوری 2025ء سے ملک میں زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔دوران مذاکرات آئی ایم ایف نے صوبوں کے زرعی ٹیکس پر اقدامات کا جائزہ لیا، بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت زرعی ٹیکس سے 8 ارب کا ریونیو ہے جبکہ زرعی ٹیکس کا پوٹینشل 2300 ارب روپے کا ہے۔

 پاکستانی معاشی ٹیم کی بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ زرعی ٹیکس سے ابتدائی طور پر 1 ہزار 50 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف اور صوبوں کے درمیان لائیو اسٹاک پر ٹیکس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کو صوبائی سرپلس بجٹ پر قائل کرلیا جبکہ زرعی ٹیکس پر جزوی کامیابی ملی ہے۔ آئی ایم ایف مشن نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے غیر معمولی سوالات کیے، سندھ کو قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا نے ہوم ورک کرلیا۔مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے جنوری سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی شروع کرنے پر زور دیا، صوبائی مالیاتی معاہدے پر عمل درآمد کےلیے کنسلٹنٹ ہائر کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -