جو رہنما اپنے ساتھ لوگوں کو نہ لایا یا احتجاج سے پہلے گرفتار ہواوہ پارٹی سے باہر ہو گا، بشریٰ بی بی کی ہدایت

جو رہنما اپنے ساتھ لوگوں کو نہ لایا یا احتجاج سے پہلے گرفتار ہواوہ پارٹی سے ...
جو رہنما اپنے ساتھ لوگوں کو نہ لایا یا احتجاج سے پہلے گرفتار ہواوہ پارٹی سے باہر ہو گا، بشریٰ بی بی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔جیو نیوز کے مطابق    آج پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔ بشریٰ بی بی نے 24نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10منٹ خطاب کیا۔

دوسری جانب عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ ہی سیاست میں حصہ لیں گی تاہم بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تو کسی نے تو ان کا پیغام پہنچانا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -