علی امین گنڈاپور ایک پیادہ ہے اور اس کو اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے، فیصل واوڈا

Oct 08, 2024 | 12:20 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ایک پیادہ ہے اور اس کو اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے۔ 

"ہم نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی سیاست نے پی ٹی آئی کو بری طرح بےنقاب کیا۔لوگ گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک کیوں نہیں گئے؟۔ وہ ڈی چوک کے بجائے خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے۔ علی امین گنڈاپور نے ریاستی وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال کیے جبکہ بانی پی ٹی آئی قانونی طور پر پھنس چکے ہیں۔ انہیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان پٹڑی پر چڑھ جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس کے پیچھے عمر ایوب کا گھر ہے،علی امین وہاں سے نکلے اور مارگلہ روڈ سے ہری پور پہنچے۔

مزیدخبریں