گنڈاپور نوکری پکی کرنے کے لیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، طلال چوہدری کی پروگرام میں گفتگو

Oct 08, 2024 | 11:55 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ حربے مزید نقصان ہی پہنچائیں گے، علی امین گنڈاپور اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے تیزیاں دکھا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگوکے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ان کے اہداف تھے کہ ڈی چوک پر بیٹھیں گے اور دھرنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی ایم کے پی تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں کہیں لے جایا جاتا ہے، گنڈاپور اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے تیزیاں دکھا رہے ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ گنڈاپور نوکری پکی کرنے کے لیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، ان اقدامات سے بانی پی ٹی آئی کے لیےکوئی آسانی نہیں ہوگی، یہ حربے انہیں مزید نقصان ہی پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے فلور آف دی ہاوس پر دونوں بار متنازع بیان دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی گاڑیاں، کارکن اور سب کچھ چھوڑ کر یعنی پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے۔

مزیدخبریں