جعفرآباد ، نامعلوم افرادکی پولیس چوکی پرفائرنگ ، اہلکار شہید

Aug 09, 2018


جعفر آباد(آئی این پی ) جعفرآباد میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید کر دیا ، پولیس و سیکیورٹی فورسزنے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اہلکار شہید

مزیدخبریں