آئی پی ایل کیلئے 23 کروڑ 75 لاکھ روپے میں فروخت ہونے والاکھلاڑی پی ایچ ڈی سکالر نکلا، اگلے سال نام کے ساتھ ڈاکٹر لگ جائے گا

Dec 09, 2024 | 05:23 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کھلاڑی وینکٹیش ایئر کھیل کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں. وہ اس وقت فنانس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں. انہیں آئی پی ایل 2025 ایڈیشن کیلئے کے کے آر نے 23 کروڑ 75 لاکھ روپے میں خریدا ہے.

این ڈی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کرکٹر نے کہا کہ تعلیم بہت ضروری ہے، آپ جب 60 سال کے ہوں گے تو کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے، آپ کو اپنی آئندہ زندگی بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے. تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو ساری زندگی کام آئے گی.

انہوں نے بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش کی ٹیم کا حصہ بننے والے لڑکوں سے بھی تعلیم جاری رکھنے کا کہتے رہتے ہیں. انہوں نے انٹرویو کرنے والے صحافی سے کہا کہ اگلی بار جب آپ میرا انٹرویو کریں گے تو آپ کے ساتھ وینکٹیش ایئر نہیں بلکہ ڈاکٹر وینکٹیش ایئر ہوں گے. 

مزیدخبریں