پورٹ ایلزبتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ، سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا، جس میں میزبان ٹیم نے 109 سے فتح اپنے نام کی۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا اور ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔ٹیسٹ میچ کے آخری دن 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 205 رنز 5 آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 238 رنز پر سمٹ گئی۔سری لنکا کی طرف سےدوسری اننگز میں کوشل مینڈس 46 اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا 50 کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔جنوبی افریقا کیشو مہاراج نے دوسری اننگز میں 5 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹ حاصل کیے۔میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور اس کے ساتھ آسٹریلیا سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن چھین لی۔