کالے جادو کو برطانیہ میں قانونی تحفظ مل گیا

Feb 09, 2025 | 11:31 AM


 لندن(آئی این پی )برطانیہ میں ایک جج نے فیصلہ کیا ہے کہ ووڈو (افریقہ کا کالا جادو) ایک تسلیم شدہ مذہب ہے، اور اس کے پیروکاروں کیساتھ غیر منصفانہ یا امتیازی سلوک کیے بغیر اس پر عمل کرنے کا حق ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقہ سے جنم لینے والا ووڈو ایک طرح کا مذہب بھی ہے، جس کے ماننے والوں کی تعداد کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ مغربی افریقی ریاست بنین میں پر سال دس جنوری کو ووڈو کا تہوار منایا جاتا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں اور اس دن عام تعطیل بھی ہوتی ہے۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ مطابق ایک ایمپلائمنٹ ٹربیونل نے فیصلہ کیا کہ ووڈو ایک حقیقی مذہب ہے کیونکہ اس کی اپنی تعلیمات ہیں اور وہ روحوں اور اعلی طاقت سے متعلق خیالات کا استعمال کرتے ہوئے دنیا اور اس میں ہمارے مقام کے بارے میں بڑے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ووڈو کو محض ایک ذاتی نقطہ نظر سے زیادہ سمجھا جانے لگا ہے، اور کام پر مساوات کو فروغ دینے والے قوانین کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔ ووڈو ایک مذہب ہے جو بنیادی طور پر کیریبین میں رائج ہے۔ یہ افریقی روایات پر مبنی ہے اور اس میں جادو پر یقین کرنا، روحوں اور مرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرنا،اور مختلف رسومات کا استعمال شامل ہے۔

کیٹ ایڈمنڈز نامی جج نے ایک کیس میں فیصلہ سنایا جہاں کونسل کے ایک کارکن نے دعوی کیا کہ انہیں ان کی نسل اور مذہب کی وجہ سے ہراساں کیا گیا تھا۔ کارکن پریشان تھا کیونکہ ایک ساتھی کارکن نے ووڈو کے بارے میں تبصرہ کیا تھا۔ جج نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ کارکن کو ہراساں کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں