آفاق احمد گرفتار

آفاق احمد گرفتار
 آفاق احمد گرفتار
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم۔حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ    آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔

"جنگ "  کے مطابق ترجمان مہاجر قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، انہیں کہاں لے کر گئے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس سے قبل پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ دن کے اوقات میں واٹر ٹینکرز، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں چلنے سے روکا جائے۔