خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی ...
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کیے گئے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔