بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی 

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن،فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو اجازت مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلاء فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی اجازت مل گئی۔

نجی ٹی وی" سماء نیوز" کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن ہے،گیٹ 1 پر پہنچنے والوں میں ایم این اے ارشد ساہی، جمال احسن خان اور ملک انور تاج شامل  ہیں،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی بھی اڈیالہ جیل گیٹ1پر پہنچ گئے۔

داہگل ناکے پر ایم این اے شاندانہ گلزار کو پولیس نے روک لیا، شاندانہ گلزار کے محافظ سے کلاشنکوف برآمدہونے پر پولیس نے قبضے میں لے لیا، پولیس سے تکرار کے باوجود جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر شاندانہ واپس روانہ  ہو گئیں۔

فیصل ملک، فیصل چودھری اور عثمان ریاض گل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی،تینوں وکلاء گیٹ5سے اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔