ساہیوال ( بیورورپورٹ)کنعان پارک ساہیوال میں لگایا گیا جھولا گرنے سے 60بچے خواتین اور مرد زخمی ہوگئے جس پر وزیر اعلی شہباز شریف نے ڈسڑکٹ کوآرڈنیشن آفیسر ساہیوال کو معطل کر دیا اور شدید زخمی افراد کو ایک لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ساہیوال کے کنعان پارک کے باہر پلاٹ میں عید کے موقعہ پر نصب کشتی جھولا ٹوٹنے سے 60کے قریب افراد زخمی ہو گئے جن میں 32کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ تین افراد میں دو خواتین شامل ہیں کو لاہور ریفر کر دیا گیا اس سلسلہ میں انتظامیہ کا موقف تھا کہ مذکورہ جھولا بلا اجازت نصب کیا گیا جس کے لیے جھولا ٹھیکیدار کو سیاسی پشت پنائی حاصل تھی دریں اثنا ء پولیس نے فوری طور پر جھولا ٹھیکدار وں طارق علی ۔محمد عارف ۔الطاف حسین ۔امجد علی کے خلاف زیر دفعہ 34.337.324ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 346/16درج کر لیا اس سلسلہ میں آج وزیر اعلی میاں شہبا زشریف نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ساہیوال کا ہنگامی دورہ کیا اور زخمی ہونے والے افراد کی عیا دت کی اور شدید زخمی افراد کے لیے ایک لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی مقرر کر کی ہے جس کے اراکین ہوم سیکرٹری اور دیگر ہوں گے جو انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کریں گے جن کے خلاف قانونی کا روئی عمل میں لائی جائے گی۔
جھولا گر گیا