لوکل گورنمنٹ کے وفد کی شوکت کیانی کی قیادت میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے ملاقات

May 09, 2024

                                                                                                                                    ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد نے شوکت کیانی سرپرست اعلی کی قیادت میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خیبرپختونخوا داد خان سے محکمہ بلدیات کے کانفرنس روم میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے سروس سٹرکچر کی ریویو کمیٹی کی سفارشات پر فوری منظوری اور عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا نیز بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مضبوطی اور غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ فیڈریشن کے وفد میں صوبائی صدر حاجی انور کمال خان، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، ڈویژنل چیئرمین پشاور قیصر باچہ، صوبائی نائب صدر حافظ کریم داد اور کئی دوسرے عہدیدار موجود تھے جب کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی معاونت کے لئے سپیشل سیکریٹری نادر رانا، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ محمد سلیم خان، اکانٹس آفیسر LCB عرفان اللہ اور رمضان بھی موجود تھے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خیبرپختونخوا داد خان نے فیڈریشن کے پیش کردہ مطالبات کو جائز قرار دیتے ھوئے کہا کہ پرسنل لیجر اکانٹس کی بحالی کا کیس اکاوٹنٹ جنرل آفس خیبرپختونخوا کو روانہ کیا گیا ھے اور باقاعدگی سے جلد منظوری حاصل کرنے کے لئے پیروی کی جا رہی ھے۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کے تین ارب اسی کروڑ روپے کی رقم کی واپسی کے لیے بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ سے روابط کئے ہوئے ہیں۔اسی طرح واسا کمپنیز کے ملازمین کی تنخواہوں۔ الاونسز کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے کیس بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ take up کر رکھا ہے۔ غیر ضروری طور پر قائم کی گئی TMAs کی مرجر اور پرانی TMAs کی مضبوطی کا کیس وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کی وساطت سے پالیسی ساز فیصلے کے لئے نوٹ/سمری وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو ارسال کریں گے۔سیکریٹری بلدیات نے  سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ بلاتاخیر سروس سٹرکچر کی ریویو کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیملی پنشن سو فیصد کرنے کے احکام کو بھی عملی جامہ پہنانے کے لئے سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا یہ غریب بیوہ پنشنرز کا بنیادی حق ہے لہزا اسکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے اس موقع پر سپیشل سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کو ہدایات جاری کیں کہ سال 2014 سے لیکر تاحال جتنے بھی PUGF سٹاف کی بھرتی عمل میں لائی گئی ھے اس کے مطابق مجوزہ کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنا کر نان PUGF سٹاف کو PUGF میں absorption کا کیس تیار کے پیش کیا جائے۔اس موقع پر سیکریٹری LCB  نے بتایا کہ اس بارے کچھ لوگوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ھے جس پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالت کو فوری حقائق سے آگاہ کر کے حکم امتناعی کے خاتمے کے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ھیں۔ سیکریٹری بلدیات نے موقع پر موجود عملہ کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس،لائسنس فیس کی واپسی، کرونا کے دوران اور گذشتہ حکومتی ادوار میں ختم کئے ٹیکسز یا اسکے بدلے میں میچنگ گرانٹس کے لئے مدلل اور مضبوط کیس تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی اور کہا کہ آج کے فیصلوں پر ریویو کے 15/20 دنوں بعد دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں آج کے فیصلوں پر عملدرآمد کو ریویو کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ان فیصلوں پر فوری عمل کرنے کا حکم صادر کیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اخر میں فیڈریشن کی طرف سے سیکریٹریز صاحبان کا مطالبات کو غور سے سننے اور فوری فیصلے کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں