لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سموگ کنٹرول کرنے کے لیے کافی نہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لاہور کے تمام سٹیک ہولڈرز اور افسران کی میٹنگ بلائیں۔
عدالت نے کہا کہ لاہور میں داخل ہونے والے ٹرک اور لاریاں سموگ کا بڑا ذریعہ ہیں، سموگ پھیلانے والی تمام گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ بسوں اور لاریوں کی فٹنس چیک کرے، فٹنس پر پورا نہ اترنے والی تمام گاڑیوں کو روڈ پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔
عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ لاہور اور گرد ونواح کے علاقوں میں 8 بجے کے بعد کمرشل سرگرمیوں پر پابندی کے لیے کمشنر لاہور میٹنگ بلائیں، 2 ہفتوں کے لیے اتوار کے دن کمرشل سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا جائے، دھواں پھیلانے والی تمام گاڑیوں کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہ دی جائے، شادی کی تقریبات کو محدود کرنا اورشرکت کرنے والے افراد کی کمی بھی اچھا حل ہے۔