خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری بولی میں حصہ لینے کیلئے حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا۔
آج نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ نے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے نام دوسرا خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے خط کو 10 دن گزر چکے، لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ انوسٹمنٹ بورڈ پی آئی اے نجکاری میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ آپ کے جواب کا منتظر ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسے خریدنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں پی آئی کی نجکاری کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی تھی جہاں واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60 فیصد شیئرز کی صرف 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔