کے پی اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

Oct 09, 2024 | 05:35 PM

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سپیکرکی اجازت کے بغیر کسی کو بھی اسمبلی میں مہمان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز، مہمانوں کی گیلری میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 8 اکتوبر کو اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پران کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے۔
بعدازاں ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افراد کو سپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں