آئی ٹی اینڈای کامرس سروس سیکٹرکے وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

آئی ٹی اینڈای کامرس سروس سیکٹرکے وفد کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ٹی اینڈای کامرس سروس سیکٹرکے وفد نے صدر سیدزاہد بخاری کی قیادت میں ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا۔

 وفد  میں سید بلال محمود،نعمان سید،سید عابدحسین،خرم ملک،سید مصائب حسین،  فہیم عاشق رانا،سید محمد علی،طلحہ ظاہر، رافع کاردار اور نجم بخاری شامل تھے۔

آئی ٹی اینڈای کامرس سروس سیکٹروفد نےایوان صنعت و تجارت  کےنومنتخب عہدیداران ابوذر شاد، سینئر نائب صدر شاہد نذیر ،محمد علی میاں اور حسام علی کو مبارکباد دی۔وفد نے پاکستان میں آئی ٹی، بی پی او اور ای کامرس سیکٹر کے مسائل اور تحفظات کو بھی اجاگر کیا۔

محمد یاسین اور محمد عمیر نے تمام وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر ایوان صنعت و تجارت نے اپنے عملے کو فوری طور پر وفد کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنے کا حکم دیا اور نائب صدرشاہد نذیر سے درخواست کی کہ وہ مسائل کو حل کرنے اور متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں۔

مزید :

بزنس -